اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عمران خان نے دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ملک بھر میں درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان، سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد ،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…
قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…
پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…
عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…
نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…