اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وفاقی کابینہ کے 16 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق 18 رکنی نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔
کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں۔
نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفان، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقیات اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کا منصب دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مزید اراکین کو شامل کیا جائے گا۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…