سجل علی کو’تمغۂ امتیاز‘ سے نوازنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو صدر عارف علوی 23 مارچ 2024ء کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں ’تمغۂ امتیاز‘ سے نوازیں گے۔اس حوالے سے بدھ کو جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سول ایوارڈ اداکارہ کی اداکاری کے شعبے میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک کی شاندار خدمات کا ثبوت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سجل علی نے سری دیوی اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن اور شیکھر کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی ہالی ووڈ فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں شبانہ اعظمی، لیلی جیمز، ایما تھامسن کے ساتھ بھی اسکرین پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سجل علی کو ان کی زبردست اور دلوں کو چھو لینے والی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی بہت پذیرائی ملی ہے۔ اُنہوں نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں دونوں میں ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اداکارہ نے 14 سال پر محیط اپنے کیریئر میں ’ننھی‘، ’رنگ ریزہ‘، ’یقین کا سفر‘، ’آنگن‘، ’الف‘، ’سناٹا‘، ’گناہ آہن‘، ’یہ دل میرا‘، ’چپ رہو‘، ’گلِ رانا‘، ’محبت جائے بھاڑ میں‘، ’نورالعین‘، اور ’کچھ ان کہی‘ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے دنیا بھر کے ناظرین سے داد وصول کی۔
سجل علی نے 2009ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد، اب تک تقریباََ 40 سے زائد ڈراموں، 14 ٹیلی فلموں، اور 4 فلموں میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ابھر کر سامنے آئی ہیں اور اب شوبز کی دنیا میں ایک اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago