سورۃ الواقعہ ، تنگدستی کا بہترین علاج

(قدرت روزنامہ)حضرت عثمان بن عفان ؓ ، حضرت ابن مسعودؓ کی عیادت کو تشریف لے گئے جو مرض الموت میں مبتلا تھے ۔ حضرت عثمانؓ اس وقت عالم اسلام کے خلیفہ تھے ۔ حضرت عثمانؓ نے حضرت ابن مسعودؓ سے پوچھا ، آپ کو کس بات کا شکوہ ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ : اپنے گناہوں کا ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : کیا خواہش ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ : پرودگار کی رحمت کی ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : کس چیز کا خوف ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ : عذاب الہٰی کا ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : آپ کیلئے طبیب بلا

کر لاتے ہیں ؟ حضرت ابن مسعودؓ : طبیب ( اللّہ ) نے تو ہی مجھے بیمار کیا ہے ۔ پھر آپؓ نے اللّہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تلاوت فرمائی : ترجمعہ : ـ * اس زمین پر جو کچھ بھی ہے ، فنا ہوجانے والا ہے ۔ ( الرحمٰن : 26) * کہہ دیجئے کہ ہمیں کوئی مصیبت پیش نہیں آسکتی ، مگر جو اللّہ نے ہماری قسمت میں لکھ دی ہے ۔ ( التوبہ : 51 ) حضرت عثمان بن عفان ؓ : ہم آپ کو کچھ عطیہ دیں ۔ حضرت ابن مسعودؓ : جب ضرورت تھی اس وقت آپؓ نے نہیں دیا اور اس وقت دیں گے جب میں بےنیاز ہوں ۔ یعنی موت سامنے ہے ، اس وقت مال کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : یہ عطیہ آپ کے بعد آپ کی لڑکیوں کے کام آئے گا ؟ حضرت ابن مسعودؓ : اس

عطیے کی میری بیٹیوں کو کوئی ضرورت نہیں ۔ میں نے انہیں ان کے پرودگار کے حوالے کر دیا ہے ، وہی ان کی نگہداشت کرنے والا ہے اور میں نے انہیں ایک ایسا خزانہ دیا ہے ، جو کبھی ختم نہ ہوگا ۔ مراد اس سے ہر رات سورۂ واقعہ کی تلاوت ہے ، جو اس سورت کی تلاوت کا معمول بنائے گا ، رب تعالیٰ اس کی تمام مالی ضروریات کو پورا فرمائیں گے ۔ سورۂ واقعہ کی یہ فضیلت حضرت ابن مسعودؓ نے نبی کریم صلی اللّہ علیہ وسلم سے سن رکھی تھی ۔ چناچہ حضرت ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللّہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سُنا کہ جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے ، اسے فاقہ ہرگز نہیں آئے گا ۔ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللّہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے ، اسے کبھی فاقہ نہیں ہوگا ۔ * جو شخص فقروفاقہ سے عاجز ہو سورۂ واقعہ اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے ، اس کی برکت سے ذلت و خواری اور تنگدستی جاتی رہے گی ۔ مال و دولت اور عزّت بڑھے گی ۔ جو ہمیشہ عشاء کی نماز کے بعد پڑھتا رہے گا کبھی محتاج نہیں ہوگا ، کبھی بھوکا نہیں رہے گا ، اللّہ تعالیٰ غیب سے روزی عطا کرے گا ۔

Recent Posts

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

2 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

3 mins ago

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

11 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

33 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

35 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

38 mins ago