جنوبی کوریا(قدرت روزنامہ) بہت سے افراد گھر کی اندرونی فضا و ہوا کو صاف رکھنے کےلیے خاص پودے بھی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے برقی لیمپ پر لگائی جانے والی ایک پوشاک (شیڈ) بنائی ہے جو عین یہی کام کرسکتی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ باورچی خانے، قالین، رنگ و روغن اور دیگر گھریلو کیمیکل سے بخارات اڑتے رہتے ہیں۔ انہیں ’طیران پذیر نامیاتی مرکبات‘ (وی او سی) کہا جاتا ہے۔ حساس لوگوں میں یہ الرجی، ناک اور حلق کے امراض ، دردِ سر اور سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔ یہاں تک کہ طویل عرصے تک ان کی موجودگی جگر، اعصاب اور گردوں کو متاثرکرسکتی ہے۔
اگرچہ اس کے لیے بازار میں فلٹر دستیاب ہیں لیکن جنوبی کوریا کی یونسیائی یونیورسٹی نے اس کی ایک کوٹنگ بنائی ہے جو لیمپ کے شیڈ پر لگائی جاسکتی ہے۔ ٹٹانئیم ڈائی آکسائیڈ اور پلاٹینم سے بنی لیمپ شیڈ کوٹنگ گھر کے اندر مضر کیمیائی بخارات تلف کرسکتی ہے۔ اگرچہ اس میں پلاٹینم کی مقدار کم ہے لیکن جونہی وی او سی کیمیائی اجزا اس سے ٹکراتے ہیں وہ تیزی سے ختم ہوتے رہتے ہیں یا غیرمضر اجزا میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اس عمل میں بلب کی حرارت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ابتدائی تجربات میں معلوم ہوا کہ بلب کی گرمی جب 100 درجے سینٹی گریڈ سے بڑھی تو ایسی ٹیل ڈی ہائیڈ گیس (ایک عام گھریلو آلودہ کیمیکل) کو ایسٹک ایسڈ میں بدل دیا اور اس عمل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی معمولی مقدار پیدا ہوئی۔ لیکن اب گھروں میں روایتی ٹنگسٹن بلب استعمال نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ اگلے مرحلے میں ایل ای ڈی والے لیمپ پر تجربات کئے گئے ہیں۔ لیکن یہاں حرارت کی بجائے روشنی سے کام لیا جائے گا۔
تاہم قیمتی پلاٹینم کو بھی تانبے اور فولاد سے بدلا جاسکتا ہے کیونکہ تانبہ بھی زبردست جراثیم کش اثرات رکھتا ہے۔ لیکن اس ایجاد سے اتنا ضرور ثابت ہوا ہے کہ روایتی لیمپس سے گھر کے اندر کی آلودگی ختم کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…