بچوں کی یادداشت بہتر بنانے والی سپر غذائیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جب بچے بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو انہیں ان کا ذہن تیز کرنے کے لیے ہر قسم کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ہی وجہ سے ان کی غذا میں ’سُپر فوڈ‘ شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔درج ذیل وہ غذائیں ہیں جو بچوں کی دماغی صلاحیت کو بہتر بنانے کےلیے ضروری ہیں۔
بلیو بیری
بلیو بیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو فلیونائیڈز کی زیادہ مقدار رکھنے کی وجہ سے یاد داشت جیسی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جانی جاتی ہے۔
سامن مچھلی
اومیگا-3 فی ٹی ایسڈ سے بھرپور سامن مچھلی دماغی صحت کو بہتر کرتی ہے اور یاد داشت کو بڑھاتی ہے۔
انڈے
یاد داشت کے لیے اہم جز کولائن کے حامل انڈے بچوں کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتے ہیں۔
اخروٹ
ڈی ایچ اے نامی اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دماغی کارکردگی اور یادداشت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔
ہلدی
ہلدی میں موجود ایک فعال جز کرکیومن کا تعلق یاد داشت میں بہتری اور دماغی صلاحیتوں سے ہوتا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago