اپنی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے 3 ہزار میل کا سفر کرنے والی خاتون کسی اور کی شادی میں جا پہنچی

ایڈنبرا(قدرت روزنامہ) اپنی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے 3 ہزار میل کا سفر کرکے امریکہ سے سکاٹ لینڈ جانے والی خاتون کسی اور کی شادی میں جا پہنچی . میل آن لائن کے مطابق آرتی مالا نامی یہ خاتون واشنگٹن ڈی سی کی رہائشی ہے، جس کی دوست کی شادی گلاسگو میں ہو رہی تھی .


آرتی مالا نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس مضحکہ خیز واقعے کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ ٹیکسی لے کر جب شادی کی تقریب میں پہنچی تو کچھ ہی دیر بعد جب دولہا دلہن آئے تو انہیں دیکھ کر اسے احساس ہوا کہ یہ وہ شادی نہیں ہے، جس میں شرکت کے لیے وہ اتنا طویل سفر کرکے پہنچی ہے .
یہ شادی کسی کیٹلین اور سٹیفن نامی دولہا دلہن کی تھی . آرتی مالا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتاتی ہے کہ اپنی غلطی کا احساس ہونے پر وہ فوراً وہاں سے نکلی اور اوبر کے ذریعے اس شادی میں پہنچ گئی جہاں اسے پہنچنا تھا . اس نے بتایا کہ اس کے جانے سے پہلے لوگ اپنی تقاریر ختم کر چکے تھے .

. .

متعلقہ خبریں