بولنا عورت کا عیب نہیں، برداشت کرنا مرد کا امتحان ہے

(قدرت روزنامہ)آپ حضرات نے عدلِ فاروقی کے بارے میں تو سنا ھو گا مگر شاید صبرِ فاروقی کے بارے میں نہیں سنا ،، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں عام تأثر یہی ھے کہ آپؓ بہت سخت طبیعت کے مالک تھے ،، مگر حقیقت یہ ھے کہ آپ نہایت رقت آمیز طبیعت کے مالک تھے ، آپ کی سختی اصول پر مبنی ھوتی تھی اور وہ ایک ایڈمنسٹریٹر کے لئے بہت ضروری بھی تھی ،،،،

ایک بدو صبح صبح امیر المومنین عمر ابن الخطابؓ کے گھر اپنی بیوی کی زبان درازی کی شکایت کرنے آیا ،، آپ ایک معمولی گھر میں رھتے تھے کوئی 100 کنال کا محل تو تھا نہیں اندر کی بات باھر صاف سنائی دیتی تھی ،، بدو جونہی دروازے کے پاس پہنچا ، اس نے جناب فاروق رضی اللہ عنہ کی بیوی کو بولتے سنا وہ خوب کلاس لے رھی تھی اور آگے سے جناب فاروقؓ کی آواز تک نہیں آ رھی تھی ،، اگر عمر ابن الخطابؓ کا یہ حال ھے جو اتنے سخت ھیں اور امیر المومنین بھی ھیں تو میرا شمار تو کسی شمار میں نہیں ھے ، پھر شکایت کا فائدہ؟ ادھر بدو واپسی کے لئے پلٹا ادھر امیرالمومنین سیچوئیشن کو ٹھنڈا کرنے کے لئے گھر سے باھر نکل آئے ،،

آپؓ نے بدو کو واپس جاتے دیکھا اور اس کی چال ڈھال سے سمجھ لیا کہ یہ مدینے کا باسی نہیں کوئی مسافر ھے آپ نے اس کو آواز دی کہ بھائی کسی کام سے آئے تھے ؟ وہ واپس پلٹا اور کہا کہ امیرالمومنین میں اپنی بیوی کی شکایت لے کر آیا تھا کہ وہ مجھے بہت ڈانٹتی ھے مگر آپ کو بھی اسی مصیبت میں مبتلا دیکھ کر واپس جا رھا تھا کہ جب امیرالمومنین کا خود اپنا یہ حال ھے تو پھر ھمارے لئے بھی صبر کے سوا چارہ نہیں ،،، امیر المومنین عمر فاروقؓ نے اسے نصیحت کی ،

فرمایا میرے بھائی اس کی یہ ساری باتیں میں اس کے ان احسانات کے بدلے برداشت کرتا ھوں جو وہ مجھ پر کرتی ھے ،، وہ میرا کھانا تیار کرتی ھے ، میری روٹی پکاتی ھے ،میرے کپڑے دھوتی ھے ، میری اولاد کو دودھ پلاتی ھے اور میرے دین کی حفاظت کرتی ھے اور مجھے حرام سے بچاتی ھے اور یہ سب اس پر واجب بھی نہیں ھے ، ، اس شخص نے کہا کہ امیر المومنین میری بیوی بھی یہ سب کام کرتی ھے ، آپ نے فرمایا تو پھر اس کو برداشت کرو بھائی ،، فانھا مدۃ یسیرہ ،، یہ تھوڑی سی مدت ھی کی تو بات ھے ،، پھر نہ ھم رھیں گے اور نہ وہ ،،،،،،،،،،،، صدقت یا امیر المومنین ،، بدو نے نے کہا آپ سچ کہتے ھیں امیرالمومنین اور واپس چل پڑا ، اسے عملی سبق مل چکا تھا کہ بولنا عورت کا عیب نہیں ،، برداشت کرنا مرد کا امتحان ھے ،،

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

28 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

2 hours ago