وہ غذائیں کونسی ہیں جو آپ کا ڈپریشن کم کر سکتی ہیں؟

(قدرت روزنامہ)مایوسی، بے چینی اور ڈپریشن سے پورا جسم متاثرہوتا ہے اور اگر یہ عارضہ مستقل ہوجائے تو اس سے فالج سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کیفیت کے دوران انسان کو اچھی اور بہتر غذا لینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اکثر اوقات انسان ڈپریشن کے دوران سیگریٹ کا استعمال زیادہ کردیتا ہے اور کھانا بھی کم کھاتا ہے جو کہ جسمانی طور پر انسان کو کمزور کرتی ہے۔

ہ کہنا آسان نہیں کہ کھانے یا پینے کی کون سی غذائیں آپ کے ڈپریشن کا علاج کر سکتی ہے، لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مجموعی طور پر غذائیت سے بھرپور اچھی خوراک آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

ڈپریشن کے مریض کے لئے مفید ہے کہ وہ وٹامن سی، وٹامن ڈی، بی وٹامنز، میگنیشیم، سیلینیم اور زنک، کاربوہائیڈریٹس، اومیگا -3فیٹی ایسڈز کا استعمال کریں۔

اسکے علاوہ کونسی غذائیں ڈپریشن کے مریض کو دینی چاہیئے جس سے اس کا ڈپریشن کم کیا جاسکتا ہے۔

چاکلیٹ:
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں 70 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔

اسکے علاوہ چاکلیٹ کھانا انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، یہ دماغی کارکردگی، قوت مدافعت، خون کی روانی اور اعصاب کی کارکردگی میں اضافہ، وزن میں کمی اور امراض قلب، فالج اور جلدی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

انڈے:
انڈوں میں موجود وٹامن ڈی ڈپریشن میں کمی کرتا ہےجبکہ مختلف موسمی بیماریوں جیسے کھانسی، نزلہ اور سردی سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔

اخروٹ:
اخروٹ کا استعمال جسم کو ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ جسم کو تناؤ میں مبتلا کرنے والے ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے۔

کیلا:
دن کے آغاز میں کیلے کا استعمال آپ کو دن بھر توانا اور چاق و چوبند کھتا ہے جبکہ ڈپریشن اور دماغی تناؤ میں کمی کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

پانی
دماغ کے لیے آخری اہم چیز پانی ہے، ہمارے دماغ کا سب سے بڑا حصہ پانی پر ہی مشتمل ہے، پانی میں معمولی سی کمی بھی آپ کو ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے، جیسا کہ چڑچڑا پن اور توجہ کے ارتکاز میں کمی وغیرہ۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

9 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

28 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

35 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

45 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

55 mins ago