شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں میں 4 ماہ لگیں گے، الیکشن کمیشن کا یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنےکا مقصد تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سی سی آئی کے اجلاس میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کی توثیق کی تھی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیلی نہیں ہونگی، ہم نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی نہیں ہونی، حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے، پی پی اور اسکے ووٹرز انتخابات کی تاریخ کے منتظر تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی، عدم استحکام کا باعث بنے گی، آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز میں انتخابات کرائے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago