یقین رکھیں الیکشن ہوں گے اور وقت پر ہوں گے: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی


کراچی(قدرت روزنامہ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ یقین رکھیں الیکشن ہوں گے اور وقت پر ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مسلح فوج کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا بلوچستان کی آواز بلوچستان کے سینیٹرز بخوبی اٹھا رہے ہیں اور نگران وزیراعظم سے بلوچستان کے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے لیکن صوبے کی ترقی کے لیے بہت سارے وسائل کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا گزشتہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے مردم شماری کو نوٹیفائی کیا، ان سب کا پتا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا یقین رکھیں الیکشن ہوں گے اور وقت پر ہوں گے، حلقہ بندیاں جیسے ہی مکمل ہوں گی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دے گا، قوم مطمئن رہے الیکشن کمیشن انتخابات بروقت کروائے گا۔
صدر پاکستان سے متعلق سوال پر صادق سنجرانی کا کہنا تھا 9 ستمبر کو صدر مملکت کی مدت ختم ہو رہی ہے، نئے صدر کے انتخاب تک صدر مملکت اپنے منصب پر رہیں گے، نئے صدر کا انتخاب تب ہو گا جب چاروں صوبوں اور وفاق میں الیکٹرول کالج مکمل ہو گا۔

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

18 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

31 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

38 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

45 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

59 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago