حسین اتنا لگو کہ 3، 4 لوگ، کیس جیلسی میں ٹھوک دیں، علیزے شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تشدد کے الزامات لگانے والوں سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ایک تصویر کے ہمراہ کیپشن شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’حسین اتنا لگو کہ 3 سے 4 کیس، لوگ جیلسی میں ٹھوک دیں۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ پر اُن کی ساتھی اداکارہ منسا ملک نے سیٹ پر تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں دائر کروا رکھی ہے۔
دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بلاگر عائشہ جہانگیر ملک نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے، عینی شاہد کا نام لئے بغیر بتایا ہے کہ سیٹ پر موجود عینی شاہد کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے نہیں بلکہ ساتھی اداکارہ منسا ملک نے سب سے پہلے علیزے کو تھپڑ مارا تھا جس کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیٹ پر موجود تمام عملہ اور ساتھی فنکار علیزے شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ یہ واقعہ شام کے تقریباً 6 بجے کے آس پاس پیش آیا تھا اور علیزے اپنی شوٹنگ مکمل ہونے تک، رات 12 بجے تک سیٹ پر موجود رہیں، اس کے باوجود کہ ان کی سب کے سامنے تذلیل کی گئی۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

9 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

14 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

14 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

23 mins ago