شوال (قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے گیارہ مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد لاپتہ اور دو شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی ایس پی تھانہ شوال شیر اللہ کے مطابق گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبیت اللہ، صحاب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان ، شیر زاہد ، سید مانور، محإد ایاز، محمد ولی ، گل حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد ، عمر آیاز شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، جن کی لاشوں کو آبائی علاقے منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…