پرویز خٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں: علی محمد خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے پرویز خٹک کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کون پرویزخٹک؟ وہ شخص جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ اور پھر وزیر دفاع بنایا تھا؟
انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا، وہ سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں، مثبت سیاست کریں گے تو ہم بھی ان کی تعریف کریں گے۔شاہ محمود قریشی کی حالیہ گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں گرفتاری کی کیا ضرورت تھی، ان کی گرفتاری سے گھمبیر سیاسی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔
علی محمد خان نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ آئین میں بالکل واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہو تو 90 دن میں الیکشن کرانا ہونگے، سی سی آئی کی میٹنگ میں نگراں وزرائے اعلیٰ صوبے کی پالیسی پر کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟ آئینی طور پر ان کی شرکت کی اجازت ہی نہیں تھی، آئین سپریم ہے اور آئین کے مطابق ہی ملک کو چلایا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق90 دن کے اندر صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دی جائے گی، نگران حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں تاکہ وہ 90 دن میں الیکشن کرائے۔
پی ٹی آئی کی مقبولیت پر ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کرالیں پتہ چل جائے گا کون مقبول ہے، عوامی مقابلہ ہے جو جیتے گا وہی اقتدار حاصل کرے گا، الیکشن ضرور ہونے چاہئیں اسی میں پاکستان کا مستقبل ہے، سب چاہتے ہیں کہ وقت پر الیکشن ہوں اور سب اپنا اپنا کام کریں۔علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پابند سلاسل ہیں لیکن ان کی ہدایت پر کور کمیٹی کام کر رہی ہے، امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد باہر آئیں گے اور پھر پارٹی کی قیادت کریں گے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago