پیپلزپارٹی چند سیٹوں پر نقصان کے ڈر سے مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے: رانا ثناءاللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں چند سیٹوں پر نقصان کے ڈر سے مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 90 دن کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پیپلز پارٹی چند سیٹوں پر نقصان کے ڈر سے مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے مردم شماری کی منظوری دی اور کونسل میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی بھی تھی، اس مردم شماری پر پوری قوم کو اعتماد ہے، نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمان کا بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیل نہیں ہوں گی۔شیری رحمان نے مزید کہا تھا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق 4 ماہ لگنے کا الیکشن کمیشن کا اعلان تشویش اور مایوسی کا سبب ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

1 hour ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

1 hour ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago