راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے 5 نئے مریض رپورٹ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 5 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 338 عمارتیں سیل اور تقریباً 24 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی میں 2500 سے زائد مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں چک جلال الدین، دھاماں سیداں، اڈیالہ روڑ اور راولپنڈی کینٹ کے کئی علاقے شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور فوگنگ کا عمل جاری ہے۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

13 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

19 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

25 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

38 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

51 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

59 mins ago