وزارت قانون کا صدر کے ٹوئٹ پر شدید تشویش کا اظہار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت قانون و انصاف نے صدر کے حالیہ ٹوئٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق کوئی بھی بل منظوری کے لیے صدر کو بھیجا جاتا ہے۔وزارت قانون کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، صدر منظوری دیں یا مخصوص مشاہدات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجیں۔
وزارت قانون کے مطابق آرٹیکل 75 کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا، موجودہ کیس میں صدر نے آرٹیکل 75 کی آئینی ضروریات پوری نہیں کیں، انہوں نے جان بوجھ کر بلز کی منظوری میں تاخیر کی۔وزارت قانون وانصاف کا کہنا ہے کہ بلوں کو بغیر مشاہدے یا منظوری واپس کرنے کا راستہ آئین میں نہیں دیا گیا، صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے، صدر کے پاس بلز واپس کرنے کا طریقہ تھا تو اپنے مشاہدات کے ساتھ واپس کر سکتے تھے۔
صدر نے جیسے ماضی قریب میں بل واپس بھجوائے ویسے ہی یہ بھی بھجواسکتے تھے، صدر مملکت بل واپس کرنے سے متعلق پریس ریلیز بھی جاری کرسکتے تھے، تشویشناک بات ہے کہ صدر نے اپنے ہی عہدیداروں کو بدنام کرنے کا انتخاب کیا، ان کو اپنے اعمال کی ذمہ داری خود لینا چاہیے۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

53 mins ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

1 hour ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

2 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

2 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

2 hours ago