صدر مملکت نے ریاستی نظام میں پھیلے مہلک انفیکشن کو بے نقاب کردیا، تحریک انصاف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ بلوں پر صدر مملکت کے ٹویٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے لے کر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر دستخطوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کے ٹویٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیر معمولی، تشویش ناک اور ناقابلِ تصوّر ہے، صدرِمملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا، صدرِمملکت کی ٹویٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے لے کر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی ٹویٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، ٹویٹ کے مفصل جائزے کے بعد اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

22 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago