ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے چار کا تعلق پاکستان سے ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ریاض میں محکمۂ انسداد منشیات نے انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت کی، ملزمان کے قبضے سے 1.9 کلو گرام میتھم فیٹامائن اور نشہ آور منشیات “شبو” کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔
پانچویں منشیات فروش کی گرفتاری مکہ میں ہوئی جس کے قبضے سے 3.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پانچوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔اسی طرح صوبے جازان میں بھی سرحدی محافظوں نے معمول گشت کے دوران منشیات فروشوں کو گھیر لیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم بھاگتے ہوئے 111 کلوگرام منشیات چھوڑ گئے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…