صدر مملکت نے صحابہؓ اور امہات المومنینؓ کی توہین سے متعلق بل اعتراض کے ساتھ واپس کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت نے صحابہ کرامؓ اور امہات المومنینؓ کی توہین سے متعلق بل پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل 2023ء اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی آر پی سی ترمیمی بل کی سیکشن 298 اے پر اعتراض عائد کیا ہے، سی آر پی سی ترمیمی بل صدر کی جانب سے واپس بجھوائے گئے 13 بلوں میں شامل ہے۔ صدر مملکت نے بل میں شامل تین میں سے دو ترامیم پر اعتراض کیا ہے۔صدر عارف علوی نے توہین صحابہ جرم کو ناقابل ضمانت اور پولیس کو بنا وارنٹ گرفتاری کے اختیارات پر اعتراض اٹھایا ۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق صدر مملکت نے توہین صحابہ کے مرتکب مجرم کی سزا تین سے بڑھا کر 10 سال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، صدر مملکت عارف علوی نے بل پر اعتراضات میں آئین کے آرٹیکل 8 ،9، 10، 10 اے اور 14 کا حوالہ دیا اور اعتراض کیا کہ مجوزہ بل کے تحت جرم کو ناقابل ضمانت اور پولیس کو بنا وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا گیا، بل میں دیئے گئے اختیارات پولیس کے دائرہ اختیار سے بڑھ کر ہیں۔
صدر نے اعتراض کیا کہ بل کے تحت دیئے گئے اختیارات غلط مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں، بل معصوم شہریوں کے خلاف بھی غلط استعما ل ہونے کا خدشہ ہے، پارلیمنٹ مجوزہ بل میں دیئے گئے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ توہین صحابہ سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل 17 جنوری کو قومی اسمبلی نے اور 7 اگست کو سینیٹ نے منظور کیا تھا۔ بل کے تحت صحابہ کرام ؓکی توہین کرنے پر کم از کم سزا 10 سال اور 10 لاکھ روپے جرمانہ رکھی گئی تھی۔ بل میں توہین صحابہ کا جرم ناقابل ضمانت اور پولیس کو بنا وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا گیا تھا۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

7 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

44 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

51 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago