عدالت کئی معاملات میں الجھی ہے، معاشی مسائل میں نہ الجھائیں، سپریم کورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت کئی معاملات میں الجھی ہے، اسے معاشی مسائل میں نہ الجھائیں۔
آئینی حد سے زیادہ قرضے لینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں درخواست گزار ڈاکٹر زبیر کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں بےحد قرضے لینے سے متعلق آئینی درخواست 2020ء میں دائر کی، کیس میں فریق حفیظ شیخ اور رضا باقر تو بھاگ چکے ہیں۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس یہ ہے کہ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ 2005ء پر عملدرآمد نہیں کیا گیا؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ حکومتوں نے حد سے زیادہ قرضے لے کر آئین خلاف ورزی کی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے ہائیکورٹ جانا چاہیے۔ ملک شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اٹھائے گئے نکتے میں وزن ہے۔ آخر ملک میں اتنا قرض کیوں لیا گیا؟ ۔ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر جا کر دیکھیں کہ 1947ء سے آج تک سالانہ کتنے قرض لیے گئے۔ ملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہ بہتر وقت نہیں ہے کہ عدالت اس قسم کی درخواست کو سنے۔
جسٹس اطہر م ن اللہ نے وکیلِ درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو تجاویز دینی ہیں وہ وفاقی حکومت کو دیں۔ سپریم کورٹ کو معاشی مسائل میں مت الجھائیں۔ عدالت پہلے ہی بہت سے معاملات میں الجھ رہی ہے۔ وفاقی حکومت ہی معیشت کے حوالے سے معاملات دیکھنے کا متعلقہ فورم ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار ڈاکٹر زبیر کو کہیں کہ وہ معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کر عوام کو شعور دیں۔ عدالت نے وکیل کو درخواست گزار ڈاکٹر محمد زبیر سے ہدایات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

1 min ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

7 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

22 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

30 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago