حکومت کا بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نِگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نگراں وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہر صوبے میں بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمے داری صوبوں کو منتقل کردی جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی، لاہور گوجرنوالہ،فیصل آباداور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کی مشترکہ طور پر ہو گی ۔ پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی خیبر پختونخوا کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوری اور عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago