پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مشترکہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی . چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج نیئر بخاری نے کہا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی کے وفد الیکشن کمیشن کو سپورٹ کرنے آئے ہیں . انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزراء کو آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال نہیں کرنی چاہیئے، حکومت جمہوری اداروں کے ساتھ تصادم کر رہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کو ہر فورم پر سپورٹ کریں گے . نیئر بخاری نے کہا کہ نئی قانون سازی پر الیکشن کمیشن کا مؤقف آئین و قانون کے مطابق ہے، ای وی ایم یا دیگر ترامیم آئین سے متصادم ہیں، سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں بہت اسٹیک ہے . ووٹنگ مشین کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، یہ حکومت یا کسی اور ادارے کا کام نہیں، ہم الیکشن کمیشن کو پارلیمان کے اندر اور باہر سپورٹ کریں گے . شیری رحمٰن نے کہا کہ آج یومِ جمہوریت ہے، حکومت جمہوری اداروں، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے ساتھ تصادم میں ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا وفد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گیا .
وفد میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری، فرحت اللّٰہ بابر، شیری رحمٰن، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللّٰہ اور ایمل ولی خان شامل تھے .
متعلقہ خبریں