صدر مملکت کے بیان کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوسکے،سابق وزیراعظم شہباز شریف

لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی انکوائری ہونی چاہیے، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انکوائری شفاف ہونی چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کہ صدر کے اسٹاف سے ٖغلطی ہوئی ہے یا وہ غلط بیانی کررہے ہیں .

خیال رہے سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں