ناراض بلوچوں سے بات چیت نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے بس کی بات نہیں،ڈاکٹر عبدالحئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ وبلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے طاقت کاناجائز استعمال مسائل میں اضافے کاموجب بنتاہے،ناراض بلوچوں سے بات چیت نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے بس کی بات نہیں یہ مسئلہ اصل حکمرانوں کے ذریعے ممکن ہے جن کے پاس اختیار ہوں وہ معاملات حل کرسکتے ہیں موجودہ سلیکٹڈ حکومت بے روزگاری،مہنگائی جیسے مسائل حل نہیں کرسکتی تو پھر ایسے مسائل کو کیسے حل کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال پر اپوزیشن سمیت تمام قوم پرست جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے طاقت کاناجائز استعمال مسائل میں اضافے کاموجب بنتاہے،طاقت کے ذریعے کبھی بھی اس مسئلے کو حل نہیں کیاجاسکتا عوام کو کسی صورت شکست نہیں دی جاسکتی بلوچستان کے عوام کو ماضی میں کسی نے شکست دی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کوئی شکست دے سکتاہے طاقت سے کبھی بھی بات نہیں بنتی،پارلیمان کے اندر ہو یا باہر سب نے ایک ہی حل دیاہے کہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے لہٰذا اس کو سیاسی انداز میں حل کیاجائے طاقت کے استعمال سے ناراضگی میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کے اصل حل کی طرف جاناچاہیے معافی سے مسائل حل نہیں ہوتے ایک حقیقی وفاق اور حقیقی جمہوریت کے ذریعے ہی بلوچستان کامسئلہ حل کیاجاسکتاہے جمہوری قوتوں کا کام ہی یہی ہے کہ وہ ایسے مسائل کا حل نکالیں جو طاقت کے ذریعے حل نہیں کئے جاسکتے انہوں نے کہاکہ مقتدرہ ہر مسئلے کا حل طاقت گردانتے ہیں اس لئے میری عرض ہے کہ اس مسئلے کو گفت وشنید کیاجائے اس کیلئے پہلے ماحول بنائیں،لاپتہ افراد کومنظر عام پر لائی جائیں،صورتحال نارمل ہونے کے بعد حالات بہتر ہونے کی امید روشن ہوگی۔ناراض بلوچوں سے بات چیت نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے بس کی بات نہیں یہ مسئلہ اصل حکمرانوں کے ذریعے ممکن ہے جن کے پاس اختیار ہوں وہ معاملات حل کرسکتے ہیں موجودہ سلیکٹڈ حکومت بے روزگاری،مہنگائی جیسے مسائل حل نہیں کرسکتی تو پھر ایسے مسائل کو کیسے حل کرینگے۔

Recent Posts

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

1 min ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

15 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

21 mins ago

علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق…

23 mins ago

دبئی آنے جانے والے مسافروں کیلئے اماراتی ایئر لائن کا اہم اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کیلئے سفری ایپ ڈیٹ جاری کی…

30 mins ago

حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور امن و امان کے لیے خطرہ…

31 mins ago