کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ تین سال تک وزیراعلیٰ جام کمال خان کو موقع دیا کہ وہ صوبے میں نظام بہترکرسکیں مگر وہ اس میں ناکام رہے جسکے بعداپوزیشن نے مجبور ہوکر انکے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان کااب اللہ حافظ ہے سات دن بعد معلوم ہوجائے گا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے یا نہیں ہے۔یہ بات بلوچستان اسمبلی میں بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیرشاہوانی،ثناء بلوچ،اختر حسین لانگو،زابد علی ریکی،یونس عزیز زہری،حمل کلمتی اوردیگر نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زیادتیوں کے پہاڑ توڑدیئے گئے ہیں ہم نے چار نکات پر مشتمل تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے جمعیت علماء اسلام،پشتونخواملی عوامی پارٹی،بی این پی اور نواب محمداسلم رئیسانی ایک ساتھ ہیں وزیراعلیٰ سے وزراء اور ارکان بھی نالاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نمبرگیم سات دن بعد سب کو معلوم ہوجائے گاوزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے اب وہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے تک اخلاقاً اور آئینی طور پر دفتر استعمال نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو اللہ حافظ کہہ دیا ہے 7دن بعد جب تحریک اعتماد کا فیصلہ آئے گا سب کومعلوم ہوجائے گاکہ ہمارے پاس اکثریت ہے یا نہیں ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…