مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ پہلے گرد و غبار ہوا۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مکہ کے دیگرعلاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بارش اور گردو غبار کی پیش گوئی کی تھی۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جاتا رہا۔

Recent Posts

پاکستان میں لڑکے لاڈ پیار کی وجہ سے کام نہیں کرتے، انکی ٹریننگ ہونی چاہئے: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے والدین کو لڑکوں…

4 mins ago

حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر…

42 mins ago

کوئٹہ دھماکا، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس کب تک معطل رہے گی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے بعد کوئٹہ سے…

48 mins ago

جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنےکا فیصلہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے…

55 mins ago

چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی…

56 mins ago

چھینا ہوا موبائل دینے کیلئے گھر بلاکر خاتون کومبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

بھکر (قدرت روزنامہ) خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔…

59 mins ago