بلوچستان کے سیاسی و فکری ساتھیوں کا جاگیرداریت اور قبائلیت کو کمزور کرنے میں بڑا کردار ہے، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ، کراچی (قدرت روزنامہ) بلوچستان سے ترقی پسند سوچ و فکر کو نکالنے کی سازش ہورہی ہے سیاسی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان کے سیاسی و فکر ساتھیوں نے جاگیرداریت اور قبائلیت کو کمزور کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آرٹس کونسل میں عوامی حقوق کے زیر اہتمام جمہوریت کے مستقبل کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کھا۔ انھوں نے کھاکہ بلوچ سیاسی کارکن نے ابھی تک کمپرومائز نہیں کیا ہے ہمیں جمہوریت کو مضبوط کرنے اور جمہوری اداروں کے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے جب تک پارلیمنٹ بالادست اور آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی تب تک مسائل و مشکلات میں کمی نہیں ہوگی۔ ملک میں مداخلت کے بغیر صاف و شفاف انتخابات جمہوریت کے استحکام کے لیے اہم ہے انھوں نے کھاکہ نزیر عباسی اور دیگر سیاسی قائدین نے عوام کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور انسانی حقوق کے حصول کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ کانفرنس سے تاج حیدر ، محمد زبیر، اختر حسین ایڈوکیٹ، مظہر عباس، ڈاکٹر توسیف اور ڈاکٹر جبار خٹک نے بھی خطاب کیا۔

Recent Posts

پنجگور میں تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی، دو پولیس اہلکار معطل

پنجگور(قدرت روزنامہ)سید فاضل شاہ بخاری ایس پی پنجگور نے ضلع پنجگور سی پیک روڈ پر…

2 mins ago

بجلی مسئلے پر کمیٹی بنا کر وزیراعظم سے ملاقات کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 45منٹ کے تاخیر سے سپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے…

11 mins ago

تخریب کاروں اور ان کے معاونوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق…

17 mins ago

دنیا سے قرض لیکر ریاست چلانے والوں کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر ہیں، این ڈی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا تیرواں سینٹرل آرگنائزنگ باڈی اجلاس۔ ثنا بلوچ، معراج شاد اور…

42 mins ago

پنجگور ،بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو بند کر دیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو سرادک…

47 mins ago

بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پرملازمین تنظیموں کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں میونسپل اداروں واسا بی ڈی اے کیو ڈی…

1 hour ago