صدر جب تک منصب پر ہوں، ان کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، مرتضیٰ سولنگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے جس دن ٹوئٹ کیا، ہم نے اس دن قانونی پوزیشن واضح کر دی تھی، صدر جب تک منصب پر ہوں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام شیڈول اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے، ہم نے آئین کا حلف لیا ہے، اپنے آئین کی پاسداری کریں گے، انتخابات کرانے کے لیے ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مہم کے لیے 54 دن دیے جائیں گے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری حکومت میں جو ہوتا ہے ہم اس کے ذمے دار ہیں، کوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا نہیں بیچ سکتا، مہنگائی ایک حقیقت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی ہے، ہمارے کوئی سیاسی دشمن نہیں ہیں، کوئی سیاسی دوست نہیں ہیں، ہم کسی سیاسی جماعت کے حق اور مخالفت میں نہیں ہیں، اگر کسی کے خلاف قانون، ادارے، عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں تو روکیں گے نہیں، ہماری حکومت قوم کا پیسہ ضائع نہیں کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی، معاشرے میں عدم اعتماد کا کلچر ایک دن میں نہ پیدا ہوا ہے نہ ختم ہو گا۔ بٹگرام کے چیئر لفٹ واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ وارانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو ریسکیو کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کو مقامی نوجوانوں کی بہادری کا ادراک ہے، انوار الحق کاکڑ مقامی نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کریں گے۔

Recent Posts

یکم جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے گھریلو صارفین پرعائد…

14 mins ago

خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کے بعد اب حکمراں جماعت کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ…

18 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟ وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے…

25 mins ago

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے…

27 mins ago

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک…

33 mins ago

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان…

33 mins ago