گرین بس سروس کو شہر کے دیگر علاقوں تک توسیع دینگے، میرعلی مردان ڈومکی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی نے کہاہے کہ گرین بس سروس کا آغاز سابق صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے ہم گرین بس سروس کو شہر کے دیگر علاقوں تک توسیع دینگے نگران وزیراعلی نے ساتھ موجود سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔یہ بات انہوں نے بدھ کی صبح گرین بس میں سفر کرنے کے موقع پر مسافروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں محفوظ سفر شہریوں کا حق ہے خوشی ہے کہ ہماری مائیں،بہنیں،بیٹیاں اب اطمینان کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں۔
انہوں نے گرین بس سروس کے شام کے اوقات میں ایک گھنٹہ توسیع دینے کااعلان کیا گرین بس سروس اب شام سات بجے کی بجائے رات آٹھ بجے تک چلے گی۔نگران وزیراعلیٰ کو بس میں ساتھ دیکرمسافروں کو خوشگوار حیرت ہوئی مسافروں کی جانب سے گرین بس سروس شروع کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیا اور وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ مزید روٹس پر بھی گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔

 اسلام آباد)(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے…

11 mins ago

پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

ملتان (قدرت روزنامہ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی…

1 hour ago

ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی سپرد خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد…

2 hours ago