آئی ایم ایف نے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق مزید تفصیلات طلب کرلیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ہے، وزارت خزانہ حکام کے مطابق ملاقات کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلیے نئے پلان کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اس ملاقات میں آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی آئی ایم ایف سے بات کریں گی، ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔ حکام کے مطابق پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹرکاگردشی قرض کم ہوکر 1200 ارب رہ جائے گا۔

Recent Posts

3300 ارب روپے کا سندھ بجٹ آج، 50 ہزار نوکریاں، گھروں کیلئے سولر انرجی، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان متوقع

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے کراچی (قدرت روزنامہ)وفاق اور پنجاب کے بعد…

2 mins ago

معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے…

13 mins ago

سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کونسل کے بھیجے گئے ناموں کی توثیق کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل…

17 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ قائم، انڈیکس 77 ہزار کی نئی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن بڑی تیزی کے رجحان کے…

21 mins ago

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ؛وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،پرنسپل اور ایم ایس سمیت 4ڈاکٹر گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر…

21 mins ago

محمود اچکزئی، نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی کے نامزد مذاکرات کار محمود اچکزئی نے…

1 hour ago