دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا، آرمی چیف


جنوبی وزیر ستان(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جنرل عاصم منیر نے علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں، ان سے وابستہ افراد اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں گزشتہ روز 6 بہادر فوجیوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago