معدنی شعبہ میں جلد اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے مزید معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی

کوئٹہ( قدرت نیوز) . بلوچستان کے معدنی شعبہ میں جلد اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے مزید معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے یہ بات نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علئ مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کے محکمانہ امور کے جائزہ اجلاس کے دوران بتائی گئی نگران وزیراعلئ کو معاہدوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا نگران وزیراعلئ نے سرمایہ کاری کے فروغ کو اہم پیش رفت قرار دیا اجلاس میں نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان شعبہ معدنیات کی ترقی کے لیۓ قائم کمپنیوں بی ایم ای سی اور بی ایم آر ایل کے مینجگ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے سیکریٹری محکمہ معدنیات سیدال خان لونی نے اجلاس کو بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلئ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قیمتی معدنیات ملک اور صوبے کے معاشی مستقبل کی ضامن ہیں اور معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیۓ موثر سٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہےنگران وزیراعلئ نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر مرکو ز ہیں جہاں ریکو ڈک کی طرح مزید معدنی زخائیر بھی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول دیکر انکا اعتماد مستحکم کرنا ہو گانگران وزیراعلئ نے کہا کہ ریکو ڈک معاہدے سے مزید سرمایہ کار بھی بلوچستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں معدنی معاہدوں میں صرف رائلٹی نہیں بلکہ ریکوڈک کی طرح شراکت داری کی طرف جایا جاۓ اور معاہدوں میں مقامی آبادی ملک اور صوبے کے مفادات کاتحفظ یقینی بنا یا جاۓ انہوں نے کہا کہ سیندک معاہدے میں مزید بہتری کی گنجائش ہے جسکا فائدہ بلوچستان کو پہنچے جبکہ معدنی معاہد وں کے ثمرات مقامی آبادی تک نہ پہنچنے کے تاثر کو بھی دورکیا جاۓ نگران وزیراعلئ نے ہدایت کی کہ معدنیات کی تلاش و ترقی کے مصدقہ ڈیٹا کے حصول کے لیۓ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں اور محکمہ معدنیات کو سٹریکچرل ریفارمزکے زریعہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاۓ .

 
. .

متعلقہ خبریں