سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

 

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)عمرہ سے واپسی پر سعودی عرب میں حادثے کے باعث متحدہ عرب امارات کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں باپ اور 4 بچے شامل ہیں جبکہ ماں حادثے میں بال بال بچ گئی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہولناک واقعے میں باپ اوراس کے چار بچے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں،متحدہ عرب امارات کے رہائشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ابوظہبی جا رہے تھے کہ مکہ ریاض روڈ پران کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری تھے،والد کی شناخت ملک خارمہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے چار بچے اکرم، مایا، دانا اور دیما ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ماں اس کی خاندان کی واحد فرد ہیں جن کی جان اس حادثے میں بچ گئی،جنہیں فوری طورپرمقامی ہسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کی حالت بہتربتائی جارہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کب پیش آیا،حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Recent Posts

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

1 min ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

3 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

10 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

17 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

23 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

31 mins ago