پی سی بی کی طرف سے سنٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے بعد محمد عامر نے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے بتائے بغیر سنٹرل کنٹریکٹ اے کیٹگری میں شامل کیا ہے . سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کرونگا، ابھی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا ہے . ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ دے کر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے اپنا پابند کرنا چاہتا ہے . اڑھائی لاکھ روپے کی خاطر بورڈ کی پابندیوں کا محتاج نہیں ہونا چاہتا . ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے یا نہیں . ریٹائرمنٹ ابھی واپس نہیں لی، نئی مینجمنٹ کو دیکھونگا پھر فیصلہ کرونگا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ کا لینے کا اعلان کر دیا ہے جس میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر کو اے کیٹیگری میں رکھا ہے .
متعلقہ خبریں