بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنا نگراں حکومت کا غیر آئینی فیصلہ ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بیک جنبش قلم صوبوں کے حوالے کرنے کے غیر آئینی ، غیر قانونی فیصلے پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کو صرف انتخابات اور روزمرہ کی حکومتی انتظامات کے علاوہ کوئی آئینی حق حاصل نہیں کہ نگران حکومت ملک کے قوموں اور صوبوں کے درمیان ایسے فیصلے جس میں دخل اندازی سے الجھاﺅ پیدا ہونے کا خدشہ ہو اُس کا کوئی اختیار نہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دینے کا یکطرفہ فیصلہ ایسے الجھاﺅ اور غیر آئینی اقدامات میں سے ایک ہے جس میں نگران حکومت آئین کے پائمالی کی مرتکب ہوئی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس اتنے اہم قومی فیصلے کرنے کا آئینی وقانونی حق حاصل نہیں ۔ نہ وہ ان معاملات کی حساسیت کے ساتھ اور نہ ہی اس غیر آئینی فیصلے کے مضمرات سے واقف ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک عوامی منتخب حکومت عوام کی مفاد میں ایسا قدم اٹھانے کا اختیار کے ہوتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور اُن پر چڑھے ہوئے ناقابل وصول قرضے مالی طور پر کمزور صوبوں کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے پیداواری یونٹ بھی حوالہ کرسکتی ہے جسکی بڑی مدت سے یہ مطالبے کیئے جارہے ہیں جو آئین کی مختلف شقوں کی ضروریات کے بھی عین مطابق ہوتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومتیں نہ تو نمائندہ حکومتوں کے قائم مقام ہوتی ہےں اور نہ ہی ان کو آئین اور قانون کے خلاف اپنے من مانے فیصلے کرنے کا کوئی حق حاصل ہوتا ہے۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

8 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

19 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

19 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

34 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

48 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

52 mins ago