بٹ گرام واقعہ، جاوید آفریدی بھی میدان میں آگئے، شاندار اعلان کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بٹ گرام چیئرلفٹ حادثے کے ہیروز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ دنوں چند طالب علم اور ایک ٹیچر چیئرلفٹ کی دو تاریں ٹوٹنے سے 900فٹ کی بلندی پر لفٹ میں پھنس گئے تھے۔
ایسے میں صاحب خان اور اس کی ٹیم نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ان لوگوں کو اس بلندی سے بحفاظت نکالا اور زمین پر لائے۔ جاوید آفریدی نے ان لوگوں کے لیے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’ان لوگوں کا حوصلہ اور بہادری ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔ان نڈر نوجوانوں نے دوسروں کی جانیں بچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ‘‘
جاوید آفریدی پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’مجھے خوشی ہو گی اگر میں ان نوجوانوں اور ان کے رشتہ داروں کے لیے نوکریوں کا بندوبست کرکے ان کی مدد کر سکوں، اور میرے پاس ان لوگوں کے لیے ایک سرپرائز انعام بھی ہے۔‘‘واضح رہے کہ چیئرلفٹ میں ایک سکول کے 7طالب علم اور ایک ٹیچر پھنس گئے تھے جن میں سے دو کو پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا، تاہم اندھیرا چھا جانے پر یہ آپریشن روکنا پڑ گیا، جس کے بعد ان مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لفٹ میں پھنسے بچوں کو زمین پر اتارا۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

4 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

4 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

4 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

4 hours ago