وزیراعظم کا سیاحتی مقامات پر ریزاٹ، معیاری ہوٹلز بنانے اورٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کی سیاحتی مقامات پربین الاقوامی معیار کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت،سیاحتی مقامات پر ریزاٹ،معیاری ہوٹلز اورٹیکس چھوٹ دینے کابھی فیصلہ . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، سیاحتی مقامات پربین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے .

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی برائےسیاحت کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیر فوادچوہدری، معاون خصوصی شہباز گل اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ کےپی و دیگر صوبائی حکام بھی ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہوئے . اجلاس میں سیاحتی مقامات کےفروغ کیلئےکئےگئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا پنجاب میں 4سیاحتی مقامات کیلئےبین الاقوامی ادارے کی خدمات لی جاچکی ہیں، کےپی میں بھی 4انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کےماسٹر پلان کے مسودے تیار ہوچکے ہیں . وزیر اعظم نے جہلم اور اس کے اطراف ریسٹ ہاؤسز و دیگر تاریخی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا عمارات کی بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو بروئے کار لایا جائے، سیاحت کے حوالے سے زیرالتوا معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے . بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ پنجاب میں سیاحت پرذیلی قوانین ،ریگولیشنز کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، صوبے میں جلدسیاحت پرذیلی قوانین کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا میں قوانین کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے . وزیراعظم کو اٹک ،بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سیاحت کے فروغ کیلئےسنٹرلائزڈ ٹورازم ویب سائٹ مکمل فعال ہے ، اجلاس میں گورنمنٹ ریسٹ ہاؤسز،گورنرہاؤسزکودستیاب کرنےکے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی . اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقامات پربین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے اور ریزاٹ،معیاری ہوٹل کی سہولت بشمول ٹیکس چھوٹ پرتجاویزدی جائیں . . .

متعلقہ خبریں