طالبان نے 30 طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلیے متحدہ عرب امارات جانے سے روک دیا


کابل(قدرت روزنامہ)طالبان حکومت نے متحدہ عرب امارات میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظیفہ حاصل کرنے والی 30 طالبات کو اسکالرشپ پر متحدہ عرب امارات جانے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 22 سالہ طالبہ لیلیٰ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھ سمیت 30 طالبات کو متحدہ عرب امارات کے ایک تاجر خلف احمد الحبتور نے اعلیٰ تعلیم کے لیے اسپانسر کیا تھا۔
لیلیٰ نے مزید بتایا کہ ہم سب متحدہ عرب امارات روانگی کے لیے ایئرپورٹ گئے لیکن طالبان کے مرد اہلکاروں نے بورڈنگ سے روک دیا۔ ہم نے انھیں اپنے ویزے بھی دکھائے لیکن سب بے سود ثابت ہوا۔اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے لیلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ میرا دبئی سے قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
سوسدی جانب طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے متحدہ عرب امارات جانے سے روکنے پر اسکالرشپ دینے والی کمپنی الحبطور کے بانی چیئرمین نے ٹوئٹر پر طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بانی چیئرمین ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ دبئی یونیورسٹی کے تعاون سے تقریباً 100 خواتین کو وظائف دیے گئے اور الحبطور کے عملے نے مہینوں تک اس پر کام کیا تھا۔ بین الاقوامی ادارے اور عالمی قوتیں طالبات کو تعلیم کی اجازت دلوانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔
ہیومن رائٹس واچ نے بھی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے سے روکنے پر طالبان کے اقدام کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے لیے تعلیم کے مواقع مسدود کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔
طالبان حکومت نے اس معاملے پر اپنا ردعمل دینے کی اے ایف پی کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ یاد رہے کہ 15 اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی ہائی اسکول اور یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی عائد ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

28 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

39 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

40 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

44 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

48 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

56 mins ago