نگراں مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی کی کوئٹہ ٹراما سینٹر واقعے پر ڈاکٹروں اور اسٹاف سے معذرت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نگراں کابینہ کے مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے ٹراما سینٹر سول اسپتال میں رونما ہونے والے نا خوشگوار واقعہ پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف سے دلی معذرت کی ہے . اپنے ایک بیان میں نگراں صوبائی مشیر نے تسلیم کیا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا جو ایک غلط فہمی کی بنیاد پر رونما ہوا .

صوبائی مشیر نے کہا کہ ذمہ دار حکومتی نمائندے کی حیثیت سے عوام کی خدمت انکی ذمہ داری ہے، خاص طور سے پہلے ہی سے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی دادرسی اور خیال داری انکا اخلاقی فریضہ بھی ہے نگراں صوبائی مشیر نے ٹراما سینٹر کے فرض شناس اسٹاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سے وہ خود بھی ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں