کراچی:لسبیلہ چوک میں ہوٹل کے قریب سیوریج میں گیس بھرنے سے دھماکہ،7 افراد زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)لسبیلہ میں سیوریج لائن میں دھماکہ ہو گیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق لسبیلہ چوک میں ہوٹل کے قریب سیوریج میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا،ریسکیو حکام کے مطابق گیس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے .


دھماکے سے ہوٹل اور متعدد دکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا،جبکہ کئی دیواریں گر گئیں . دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا . اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں