اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عمران خان کی بہنوں نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمٰی خان عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔ جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رابطہ کیا،مگر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز طبیعت نا سازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل نے بتایا کہ امجد پرویز علیل ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے،وہ آج کیوں نہیں آئے؟۔ معاون وکیل نے کہا کہ امجد پرویز کی طبیعت خراب ہیں،اس لیے میں پیش ہوا ہوں۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ ضمانت کا معاملہ چل رہا ہے،یہ غلط بات ہے۔ امجد پرویز کے معاون وکیل نے کہا کہ ایسے حالات تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں۔ عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی نہیں،ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہو سکتا،میری کل طبیعت خراب تھی مگر عدالت میں پیش ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ انتہائی غلط اقدام ہیں،ٹوٹل دس منٹ کے دلائل دینے ہیں۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…