عفت عمر کی بغیر میک اپ تصویر،مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ اور سابقہ ماڈل عفت عمر کے بغیر میک اپ لُک نے مداحوں کو حیران کردیا .

تفصیلا ت کے مطابق بولڈ لباس اور تصاویر سے تنقید کا نشانہ رہنے والی اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بنا میک اپ میں دیکھ کر مداح حیران ہوگئے .

مذکورہ تصویر میں اداکارہ کو بنا میک اپ میں بالوں میں جوڑا باندھے کانوں میں بالیاں پہنے سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے . پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ"کوئی فلٹر نہیں کوئی میک اپ نہیں پھر بھی مجھے اس سے پیار ہے . "تصویر منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے ایک بار پھرعفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنادیا گیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

کمینٹ سیکشن میں مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو بنا میک اپ کے خوفناک قرار دےدیا ایک صارف نے لکھا کہ"آخر کب تک تم ہمارے معصوم بچوں کو اس طرح کی تصاویر سے ڈراتی رہو گی . "جب کہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ"کوئی میک اپ نہیں کوئی فلٹر نہیں صرف انجیکشن کا کمال . "

واضح رہے کہ عفت عمر فیمینیزم کی دلدادہ ہیں اور اپنے نامباسب لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں