ٹیوٹا نے اسمبلی پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلسل آپریشنل پریشانیوں اور معاشی چیلنجز کی بنیاد پر ٹیوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے اسمبلی پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ انونٹری کی کمی کی بنیاد پر پلانٹ کو عارضی طور پر 25 اگست سے 6 ستمبر تک بند کیا جارہاہے ۔نوٹیفکیشن میں اسمبلی پلانٹ بند کرنے کی ایک وجہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی بھی ہے ۔ٹیوٹا کی ماہانہ بنیادوں پر سیل 26 فیصد کم ہوئی ہے ، ٹیوٹا آئی ایم سی نے 1368 گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ کمی کی سب سے بڑی وجہ ٹویٹا ہیلکس اور فارچونر کی فروخت میں شدید کمی ہے ، جو کہ گزشتہ مہینے 63 فیصد تک کم رہی ۔
اگرچہ ٹیوٹا انڈس موٹر ز کمپنی کیلئے ہر چیز پریشان کن نہیں ہے جیسا کہ کمپنی نے اپنی پہلی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی ہائبرڈ الیکٹرک کراس اوور ایس یو وی متعارف کروانے جارہاہے ۔یہ گاڑی کراچی میں دیکھی گئی ہے اور کمپنی نے اس کی روڈ ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

5 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

6 hours ago