رواں ہفتے 22 اشیاء مہنگی، چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے البتہ مہنگائی کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے۔حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57فیصد سے کم ہوکر 25.34 فیصد پر آگئی ہے ۔
ملک میں 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 28.35فی صد رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتے ملک میں22 اشیائے ضروریہ مہنگی ،12سستی ہوئیں جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے، اور دال ماش،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی اور انرجی سیور سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی22 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ ٹماٹر، چکن، آلو، کیلے، گھی، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا اور ایل پی جی سمیت بارہ اشیاء کی قیمت میں کمی ہوئی۔
چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی ۔اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، انڈے 2.31 ، لہسن 2.17 فیصد مہنگا ہوا ۔
آلو کی قیمتوں میں1.43 فیصد،ٹماٹر 22.16 ،چکن 5.44 ،گھی 0.97 ،سرسوں کا تیل 0.87 ،دال چنا 0.49 اور آٹے کی قیمتوں میں0.25 فیصد کمی واقع ہوئی۔
حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 24.71فیصد، 17 ہزار 733 سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 22.36فیصد جبکہ 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 26.93فیصد رہی۔
اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے والے طبقے کیلئے 28.35فیصد جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 26.55فیصد رہی۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

41 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

51 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago