مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش ، جانی نقصان ، افسوسناک خبرآگئی

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ میں شدید طوفانی بارش سے آنے والے سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا . "ڈیلی پاکستان گلوبل" کے مطابق منیٰ ایلیمنٹری سکول کے استاد محمد الطوائم اپنی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنسنے کے بعد گاڑی سے نکل کر محفوظ مقام کی کی طرف جانے کی کوشش میں پانی میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے .


رپورٹ کے مطابق اس طوفانی بارش میں فیئرمونٹ مکہ کلاک رائل ٹاور ہوٹل پر بجلی گرنے کا خوفناک منظر بھی دیکھنے میں آیا . جب ٹاور پر بجلی گری، زائرین مسجد الحرام میں بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے . بجلی کڑکنے پر شہر مکہ کا آسمان دن کی مانند روشن ہو گیا .
سعودی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارش میں 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تیز ہوائیں چلتی رہیں اور 24گھنٹوں کے دوران 45ملی میٹر بارش ہوئی . اس قدر تیز آندھی سے مسجدالحرام میں طواف کی کوشش کرتے زائرین لڑکھڑا کرگر گئے .

. .

متعلقہ خبریں