مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش ، جانی نقصان ، افسوسناک خبرآگئی

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ میں شدید طوفانی بارش سے آنے والے سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ “ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق منیٰ ایلیمنٹری سکول کے استاد محمد الطوائم اپنی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنسنے کے بعد گاڑی سے نکل کر محفوظ مقام کی کی طرف جانے کی کوشش میں پانی میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ کے مطابق اس طوفانی بارش میں فیئرمونٹ مکہ کلاک رائل ٹاور ہوٹل پر بجلی گرنے کا خوفناک منظر بھی دیکھنے میں آیا۔ جب ٹاور پر بجلی گری، زائرین مسجد الحرام میں بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ بجلی کڑکنے پر شہر مکہ کا آسمان دن کی مانند روشن ہو گیا۔
سعودی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارش میں 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تیز ہوائیں چلتی رہیں اور 24گھنٹوں کے دوران 45ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس قدر تیز آندھی سے مسجدالحرام میں طواف کی کوشش کرتے زائرین لڑکھڑا کرگر گئے۔

Recent Posts

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

3 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

5 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

12 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

19 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

25 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

33 mins ago