رات کی شفٹ میں کام کرنا یاد داشت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے


ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کی شفٹوں میں کام کرنا درمیانی عمر اور بوڑھے افراد میں یاد داشت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔کینیڈا کی یورک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین نے ٹیم نے 41 ہزار 811 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ یہ ڈیٹا نوکری، کام کے اوقات اور دماغی کارکردگی کے ٹیسٹ کے نتائج سے حاصل ہونے والی معلومات پر مشتمل تھا۔
اس تعداد میں 20 فی صد افراد نے اپنے کیریئر میں کسی نہ کسی طرح سے شفٹ میں کام کیا تھا۔وہ افراد جو اپنی موجودہ نوکری میں رات کی شفٹ میں کام کر رہے تھے ان کی دماغی کارکردگی میں صرف دن کے وقت کام کرنے والوں کی نسبت مسائل آنے کے امکانات 79 فی صد زیادہ تھے۔ جبکہ وہ افراد جنہوں نے اپنی طویل ترین نوکری میں رات کی شفٹ میں کام کیا تھا ان میں ان مسائل کی شرح 53 فی صد زیادہ تھی۔
تحقیق کے مصنفین کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سِرکاڈین ردم (ہمارے جسم کی گھڑی) میں خلل کو قرار دیا جاسکتا ہے۔
جرنل Plos One میں شائع ہونے والی تحقیق میں ٹیم نے بتایا کہ مطالعے میں شفٹ میں کام کرنے اور دماغی کارکردگی میں مسائل کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ سرکاڈین ردم میں خلل دماغی کارکردگی میں مسائل کا ایک کردار ہوسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے پروفیسر رسل فوسٹر کے مطابق مطالعے کا یہ نتیجہ سامنے آنا کہ رات کی شفٹ کا کام دماغی کارکردگی کے مسائل کےخطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، اہم ہے۔
واضح رہے ماضی کی ایک تحقیق میں یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ شفٹ میں کام کرنے (یعنی صبح 9 سے شام 5 بجے کے روایتی اوقات کے علاوہ کام کرنا) کے صحت پر واضح اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Recent Posts

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

18 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

43 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

53 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

55 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

1 hour ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

1 hour ago