اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کے لیے رہائش گاہیں الاٹ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔جسٹس بابر ستار نے وفاقی حکومت میں گریڈ 21 اور 22 کے سینئر سول سرونٹس کو میرٹ لسٹ کے بغیر رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں 11 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک الاٹمنٹس سے روک دیا ۔
عدالت نے وزارت ہاؤسنگ اور وزارت قانون کے سیکرٹریز کو یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ الزام ہے کہ وفاقی حکومت میں اہم عہدوں پر منظور نظر سرونٹس کو میرٹ لسٹ نظرانداز کر کے الاٹمنٹس کی گئیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی کہ بتائیں کن رولز کے تحت الاٹمنٹس کی گئیں؟
تحریری حکم نامے کے مطابق رپورٹ میں وہ تمام معلومات ہی فراہم نہیں کی گئیں، جو عدالت نے مانگی تھیں۔ بادی النظر میں فراہم کی گئی انفارمیشن عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ عدالتی ہدایات کے مطابق سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ کا بیان حلفی جمع ہی نہیں کرایا گیا۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بتایا گیا کہ نئے سیکرٹری ہاؤسنگ نے چارج سنبھالا ہے جن کی طبیعت آج ٹھیک نہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور عدالتی سوالوں کا جواب دیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں اور بیان حلفی دیں کہ فراہم کردہ معلومات مکمل اور درست ہیں۔
ٹرمپ کی صدارت میں چینی معیشت پر مزید دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا امکان اسلام…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج نمایاں کمی دیکھنے…
کراچی(قدرت روزنامہ) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں…
لاہور(قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں میں تیسری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…