عالمی امن کیلئے پاک فوج جانوں کی صورت میں قیمت ادا کر رہی ہے،برطانوی ہائی کمشنر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک بھی ہے۔
جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں، یوکرین کی تعمیرِ نو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے، پاکستان میں ماہر افرادی قوت یوکرین کی تعمیرِ نو کے لیے وہاں کام کرسکتی ہے۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے آدھے حصے میں انسانی صورتحال اور خاص طور پر خواتین کو حقوق نہ دئیے جانے پر تشویش ہے۔

Recent Posts

غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک لمبے عرصے بعد غیر ملکی سرمایہ کار بتدریج واپس آرہے ہیں، جس…

6 mins ago

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) فلمسٹاراداکارہ اور ماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے…

11 mins ago

فراڈ شادی کا مقدمہ اگر درج ہونا ہوتا تو کہاں ہوتا؟جج کا عدت نکاح کیس میں وکیل رضوان عباسی سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان…

14 mins ago

کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف…

17 mins ago

علیزے شاہ نے ایوارڈز تقریب میں اپنے لباس پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈز تقریب میں اپنے لباس پر ہونے والی…

26 mins ago

ساتھ چھوڑنے والی لڑکی اپنے عمل پر شرمندہ تھی، متھن چکرورتی نے بھی اپنے عشق کی کہانی سنادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی پر ایک وقت ایسا بھی…

29 mins ago